ابنا: اطلاعات کے مطابق طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ایک بیان میں کہا ہے کہ طالبان کے ایک رکن نے بارود سے بھری ایک گاڑی کے ذریعے کابل کے قریب امریکہ کی ایک اہم سکیورٹی کمپنی کو نشانہ بنایا ۔طالبان کے بیان میں اس حملے میں ہونے والے جانی نقصان کی طرف کوئي اشارہ نہیں کیا گيا ہے جبکہ افغانستان کی وزارت داخلہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس حملے میں دو افراد ہلاک اور پندرہ زخمی ہوئے ہیں جن میں دو غیر ملکی بھی شامل ہیں۔اس دھماکے سے قبل صوبہ ننگر ہار کے شہر چپرہار میں بھی ایک بم دھماکہ ہوا جس میں دو بچے ہلاک ہو گئے۔ یہ بچے لکڑیاں جمع کر رہے تھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/110
17 دسمبر 2012 - 20:30
News ID: 373203
کابل کے قریب ایک امریکی سیکورٹی کمپنی کی عمارت پر خودکش حملے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کر لی ہے۔